مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈونے تلگو نئے سال اگادی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔نائیڈو جن کا تعلق آندھراپردیش سے ہے،نے احاطہ پارلیمنٹ میں میڈیا سے بات
کرتے ہوئے اس امید کا
اظہار کیا کہ نیا تلگو سال لوگوں کی زندگیوں میں
خوشحالی لائے گا اور لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس نئے سال کے موقع پر ہم تمام کو مل کر آگے بڑھتے ہوئے ملک کو طاقتور بنانا چاہئے۔